بھٹکل:7؍ فروری (ایس اؤ نیوز) ریاست کے سبھی دیہاتوں اور شہروں میں شمشان مہیا کرنا حکومت کا بنیادی مقصد ہے۔ شمشان فراہم کرنے کےلئے مندرجہ ذیل اصول ہونگے جس کے تعلق سے عوام کو جانکاری دینے بھٹکل تحصیلدار نے پریس ریلیز جاری کی ہے۔
1۔ جہاں بھی سرکاری زمین دستیاب ہے وہاں 2-0-0ایکٹر زمین مختص کرنے کا متعلقہ ضلع ڈی سی کو اختیار دیاگیا ہے۔
2۔روینیو لینڈایکٹ 1946دفعہ 71کے تحت ڈی سی کو زمین مختص کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔
3۔چراگاہ کی زمین متعینہ شرح سے کم ہونے پر بھی کرناٹکا روینیو لینڈ ایکٹ 1966دفعہ 97(4)(iii) کے تحت شمشان کو مختص کرنے کےلئے ڈی سی کو موقع فراہم کیاگیا ہے۔
4۔ چونکہ شمشان کا مقصد ، عوامی مقاصد کے زمرے میں آتاہے ۔ اس لئے سرکاری زمین ’’ب‘‘خراب کے زمرے میں ہوتو بھی کرناٹکا روینیو لینڈ 1964کی دفعہ 71 کے تحت زمین مختص کرنے کا ڈی سی کو اختیار دیاگیا ہے۔
5۔ اتی کرم سے خالی کرائی گئی سرکاری زمین بھی ڈی سی کے ذریعے مختص کی جاسکتی ہے۔
6۔ سرکاری زمین اتی کرم کرکے سکرم کے لئے داخل کی گئی عرضیوں میں سے نااہل عرضیوں کو ڈی سی کے حدود میں ہی رد کرکے اسی زمین کو شمشان کے لئے مختص کرنےکا اختیار دیاگیا ہے۔
7۔مندرجہ بالا سبھی کارروائیوں کو انجام دینے کے بعد بھی کسی دیہات میں شمشان کے لئے زمین دستیاب نہیں ہوتی ہے تو ان دیہاتوں میں رہنما خطوط کے مطابق تین گنا قیمت پر پرائیویٹ زمین خرید کر شمشان کے لئے زمین مختص کرنے کا اختیار دیاگیا ہے۔
8۔عوام کو اطلاع دی جارہی ہے کہ ان کے دیہات میں شمشان کی ضرورت ہوتو متعلقہ ضلع کے ڈی سی یا تحصیلدار کو عرضی پیش کرسکتے ہیں۔
اسی طرح کہیں بھی سرکاری زمین تالاب، نالے ، کٹے ، جھیل سمیت دیگر مقاصد کی زمینات کو دیہی نقشہ جات میں سڑک، راستہ ، پگڈنڈی ، گلی وغیرہ کے نام سے نشان زد کئے جانے پر ان کا اتی کرم ہوا ہے تو عوام متعلقہ ڈی سی یا تحصیلدار کو شکایت پیش کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔